خبر شامل کرتے ہیں گھوٹکی سے ہمارے نمائندے مظھر احمد صدیقی کی رپوٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے ایم این اے چیف سردار محمد بخش خان مھر کی ہدایات پر اسسٹنت کمشنر و ایڈمنسٹریٹر گھوٹکی اعجاز احمد ہالیپوٹو، چیف میونسپل آفیسر گھوٹکی رضا حسین کھوسو نے انکروجمینٹ آفیسر عبدالغفار چاچڑ اور میونسپل عملے کے ہمراہ شھر کے مختلف علاقوں کا پیدل دورا کیا، اس موقع پر سی ایم او رضا حسین کھوسو نے شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد دکانوں کے باہر ناجائز تجاوزات کی مد میں پڑا ہوا سامان اٹھا لیا اور دکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سامان اپنی دکانوں کے اندر رکھیں ناجائز تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ شہر میں عوام کی سہولت کے لیے یہ آپریشن شروع کیا گیا ہے لہذا دکاندار میونسپل کمیٹی عملے کے ساتھ پورا پورا تعاون کریں اور اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ اب روزانہ کی بنیاد پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائیگا، انہوں نے میونسپل عملے کو صفائی ستہرائی کے حوالے سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شھر بھر میں صفائی کا نظام مزید بھتر بنایا جائے تاکہ شھریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنہ نہ کرنا پڑے۔
خبر شامل کرتے ہیں سرگودھا سینر جرنلسٹ ایم احسان الحق کی رپورٹ کے مطابق
پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر کا سرگودھا کی یوتھ کے لیے اہم اقدامات۔۔۔
سرگودھا ( ) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر نے سرگودھا یونیورسٹی کا چارج سنبھالتے ہی پاکستان کے معاشی مسائل اور بیروزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے سرگودھا یونیورسٹی کے گریجویٹ اور موجود تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے On Campus Internship Program کی اجازت دے دی جس کے تحت طلباء اور طالبات یونیورسٹی میں انٹرنشپ کے زریعہ مختلف شعبہ جات میں کام کر کے ٹریننگ حاصل کریں گے اور مہانہ آمدنی بھی کمائیں گے۔ OCIP, UOS کے زریعہ پاکستان کی مختلف فرمز اور کمپنیوں میں Recruitment Drives کر کے سرگودھا کی یوتھ کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔
مزید ڈاکٹر سلیم مظہر صاحب کی ہدایات کے مطابق سرگودھا یونیورسٹی کے کیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیرِ اہتمام ای کامرس پر ایک روزہ ورکشاپ کروائی گئی جس میں اسد رانا ای کامرس کنسلٹنٹ نے طلبہ اور طالبات کو ای کامرس کے زریعہ self earning کے بارے بتایا۔ جو لوگ روایتی نوکری نہیں کرنا چاہتے یا گھر میں بیٹھ کے اپنی سروسز دے سکتے، بلخصوص جو خواتین گھر سے نکل نہیں سکتی لیکن ان میں کام کرنے کی صلاحیت ہے ان کے لیے ای کامرس مفید ہے سے آگاہی کروائی گئی۔ کرونا کے باعث بھی بہت سے لوگ بیروزگار ہوئے۔ آج تک پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 65 لاکھ ہے۔ اس ضمن میں ڈاکٹر سلیم مظہر، وائس چانسلر، سرگودھا یونیورسٹی کی visionary قیادت میں مندرجہ بالا اقدامات خوش آئیند ہیں۔کیمرہ مین ایم پرویز انصاری/ محمد حارث کے ساتھ ایم احسان الحق شاہینوں کے شہر سرگودھا
رپورٹ خالد محمود وڑائچ ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹرسی ون نیوز منڈی بہاوالدین
*منڈی بہاؤالدین پولیس*
*تھانہ پاہڑیانوالی وزٹ ایس ایچ او معطل تبدیل لائن محرر کو شوکاز نوٹس جاری۔*
ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے تھانہ پاہڑیانوا لی کا دورہ کیا اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا، انہوں نے ایس ایچ او تھانہ پاہڑ یانوالی سب انسپکٹر مجاہد فاروق کو آئ جی صاحب کی ہدائیت پر عمل نہ کرنے،9پراپر ٹی کیسز میں درخواست پر ایف آئ آر کا اندراج نہ ہونے،بیٹ بکس،ہسڑی شیٹ نامکمل،POS ٹارگٹ نا مکمل،سنگین مقدمہ اس ماہ ٹریس نہ ہونے، نہ ہی کوئ گینگ پکڑنے پر تھانہ کی ناقص صفائی اور بایو میٹرک حاضری مکمل نہ ہونے پر معطل کر کے تبدیل لائن کر دیا علاوہ ازیں محرر کو ناقص صفائ اور ریکارڈ نامکمل ہونے پر شو کاز نو ٹس جاری کر دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس پنجاب کی سربراہی میں پولیس کے نظام کو عوام دوست بنانے کیلئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں، اور محکمہ پولیس کو انتہائی باریک بینی کے ساتھ واچ کیا جا رہا ہے تاکہ مظلوم عوام اور سائلین کی داد رسی کو یقینی بنایا جاسکے، ڈی پی او انور سعید کنگرا نے کہا کہ تھانہ میں آفسران کو پالیسی اور رولز کو فالو کرنا ہوگا جو ایسا نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا جبکہ محکمہ میں اچھی کارکردگی اور شہرت کے حامل افسران و ملازمین محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہوں گے انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ بے جا تعریف کی بجائے انہیں حقائق سے آگاہ رکھیں تاکہ ملکر نظام میں حقیقی تبدیلی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈگری ( ) ڈگری کی دکھیاری ماں کی بیٹے کی بازیابی کے لیے دہائی . تفصیلات کے مطابق ڈگری کی رہائشی خاتون آسیہ شیخ نے ویڈیو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسکا بیٹا غلام مصطفٰی شیخ پندرہ روز سے میرپورخاص شہر سے لاپتہ ہوگیا ہے ـ آج پندرہ روز ہوگئے ہیں میرے بیٹے کے کوئی خبر نہیں ہے میں نے ہر جگہ اپنے عرضی رکھی ہے لیکن میری کسی بھی جگہ سے میرا بیٹا ڈھونڈنے میں مدد نہیں کی گئی ـ دکھیاری ماں نے ڈی آئی جی میرپورخاص، ایس ایس پی میرپورخاص اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے اسکی بیٹے غلام مصطفٰی شیخ کی بازیابی کے لیے مدد کی جائے اور اسکے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے ڈگری ( ) ڈگری کے قریب امب موری اسٹاپ پر ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں تصادم، چار افراد زخمی، رولر ہیلتھ سینٹر ٹنڈوجان محمد منتقل. تفصیلات کے مطابق ڈگری کے نواحی علاقے امب موری اسٹاپ کے قریب میر واٹر کے قریب ٹریکٹر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد امتیاز ولد عطاء محمد، آفتاب ، مراد ولد عزیز اللہ اور مرتضٰی لغاری شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی رولر ہیلتھ سینٹر ڈگری پہنچایا گیا ـ رولر ہیلتھ سینٹر میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تشویشناک حالت میں زخمیوں کو ریفر کیا گیا مگر رولر ہیلتھ سینٹر میں ایمبولینس نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو ریفر کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.
اور اب رخ کرتے ہیں ضلع مظفر گڑھ کا ہمارے نمائندے ملک کلیم اعوان کی رپورٹ کے مطابق
موضع ڈمر والا شمالی تحصیل جتوئی ضلع مظفر گڑھ کے رہائشی محمد عثمان عرف کاشی ڈمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد میں نے حلف دے کر منشیات سے توبہ کرلی ہے انہوں نے کہا کہ آئے روز پولیس تھانہ شہر سلطان مجھ پر منشیات کے مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیتی ہے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او مظفرگڑھ آ ر پی او ڈیرہ غازی خان سے اپیل ہے کہ میرے خلاف جو منشیات کے مقدمات درج ہیں انکوائری کر کے خارج کئیے جائیں یاد رہے کہ بمقام ڈمر والا میں نماز جمعہ کے بعد مسجد میں بیٹھ کر محمد عثمان عرف کاشی ڈمر نے منشیات سے توبہ کی اور اپنی طرف سے خیرات کا اہتمام بھی کیا جس میں علاقہ و معززین جام محمد طارق ڈمر (سابق چیئرمین) جنرل کونسلر جام محبوب ڈمر , خواجہ کوڑے خان (ایڈووکیٹ) جام رفیق ڈمر , جام مختیار ڈمر , میاں یعقوب ڈمر , جام خالد ڈمر و دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر حضرت مولانا قاری محمد ظفر نے خیر کی دعا کروائی
ڈی پی او منڈی بہاوالدین انورسعید کنگرا کی خصوصی ہدایت پر
ڈسڑکٹ ٹریفک آفیسر محمد طارق شفیع گجر کا ڈی ایس پی ملکوال الطاف وڑائچ اور ایس ایچ او ملکوال طارق محمود وڑائچ کے ہمراہ تحصیل ملکوال کا دورہ
ملکوال شہر مین بازار میں تجاوزات اور دوسرے عوامل جن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے انہوں نے اس سائٹ کا جائزہ لیااور اس کے حل کےلیے لائحہ عمل ترتیب دیا اور ٹریفک سٹاف کو ہدایت دی کہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دیں تا کہ عوام الناس کو ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارا مل سکے۔
اس کے علاوہ خدمت مرکز ملکوال کا وزٹ کیا اور عوام کو مزید بہتر خدمات مہیا کرنے کےلیے ہدایات جاری کیں۔
OC
شیروں کے ضلع منڈی بہاوالدین کا ایک اور شیرنوجوان وطن عزیز پر جان نچھاور گیا پاک آرمی کے جوان بلوچستان میں دھشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ارسلان منظور کو تحصیل پھالیہ آبائی گاؤں گھوگھانوالی میں سپرد خاک کر دیا گیا، پاک آرمی کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا،علاقہ بھر سے ہزاروں افراد نے شہید کی نماز میں شرکت کی
VO
کیچ بلوچستان ایران کے راستے براس میں قائم پاک آرمی کی چوکی پر 50 سے زائد دھشتگردوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجہ میں پاک آرمی کے 9 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ان شہداء میں سے تحصیل پھالیہ کے علاقے گھوگھانوالی کے رہائشی پاک آرمی کے شہید سپاہی ارسلان منظور کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا، اس موقع پر پاک آرمی کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی،مادر وطن پر جان نثار کرنے والے ارسلان منظور کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی شہید کا والد پہلے ہی وفاتِ پا چکا ہے اور شہید ارسلان منظور ہی اپنے گھر کا واحد کفیل تھا
پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کی تنظیم سازی سابق ایم پی اے بھٹو ازم کے ترجمان آصف بشیر بھاگٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر مقرر
منڈی بہاؤالدین سے حلقہ این 85سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر وسابق ایم پی اے آصف بشیر بھاگٹ کو پاکستان پیپلز پارٹی کا گوجرانوالہ ڈویژن کا صدر مقرر کردیا گیا
جس سے جیالوں میں خوشی کی لہڑ دوڑ گئی
اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہوگیا
اس سے قبل وہ ضلعی صدر پیپلز پارٹی منڈی بہاوالدین ذمہ داریاں نبھارہے تھے
اس موقع پر آصف بشیر بھاگٹ نے کہا کہ میں چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر سنٹرل پنجاب راجہ پرویز اشرف اور جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضٰی شاہ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا کہ میں تنظیمی طور پر ایک ڈویژن کو چلا سکوں بلاشبہ گوجرانوالہ ڈویژن پاکستان کی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑی ڈویژن ہے اور بہت سے لیڈروں کے پارٹی چھوڑ جانے کی وجہ سے ایک چیلنج بھی ہے ۔ کوئی بھی تنظیمی عہدہ اعزاز کے ساتھ ساتھ ذمہ داری بھی ہوتا ہے انشاءاللہ تعالٰی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے ویژن کے عظیم ویژن کے مطابق اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں گے