خبر شامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارے نمائندے محمدزاہدسروہی سے شوکوٹ مری میں افسوس ناک سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے عمار اقبال خان ایڈووکیٹ مری میں جان بحق ہونے والے سیاحوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوے عمار اقبال خان ایڈووکیٹ شورکوٹ بار نے کہا کہ حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے اتنا بڑا سانحہ ھوا انسانی جانوں کا ضیاع حکومتی غفلت کا نتیجہ ہے جو انتظامات اب کئے جا رہے ہیں یہ پہلے کئے ہوتے تو اتنا بڑا سانحہ نہیں ہونا تھا پورا ملک اس پر سوگوار ہے انتظامیہ سیاحوں کی فلفور مدد کے لئے ہنگامی اقدامات کرے اللّه پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے اور فیملی ممبرز کو صبر جمیل عطاء کرے امین
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق پولیس تھانہ اوکانوالہ کی کاروائی منشیات فروش سمیت مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے ملزمان گرفتار ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ کی ہدایت پر ساہیوال پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ایس ایس ایچ او تھانہ اوکانوالہ بنگلہ سب انسپکٹر ظفر خان نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم عبدالرزاق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے1700گرام چرس برآمد کر لی جبکہ مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ 3800جوا پر لگی رقم ،4عدد موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لیکر مقدمات درج کرلیے
رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی نے نئے بلدیاتی قانون کے مطابق حلقہ بندیوں کے تعین کے خلاف ڈپٹی کمشنر حیدرآباد اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو درخواست جمع کروائی ہے
حیدرآباد سے سی ون کے نمائندے مانی پٹھان کے مطابق
حیدرآباد سے منتخب رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی نے ایم کیو ایم پاکستان کے ایک وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں سندھ حکومت کی جاب سے نئے بلدیاتی قانون، حیدرآباد میں حلقہ بندیوں اور نئے ٹاؤن کے قیام کے حوالے سے اپنے اعتراضات پر مبنی درخواست جمع کروائی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے حیدرآباد کے اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کیے بناء ہی حد بندی کرتے ہوئے رورل ایریا کو اربن ایریا میں شامل کردیا ہے اس سے یہ محسوس ہورہا ہے پیپلز پارٹی جمہوری انداز سے تو اپنا میئر حیدرآباد میں نہیں لاسکتی پر وہ ناجائز غلط طریقے سے اپنا میئر حیدرآباد لانا چاہتی ہے جس کے لیے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کے نام، الیکشن کمشنر کے نام درخواست دی ہے جبکہ کورٹ آف لاء میں بھی جارہے ہیں۔ راشد خلجی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا بدنیتی پر مبنی رویہ سامنے آرہا ہے، جس طرح انہوں نے رات کے اندھیرے میں نوٹیفیکیشن جاری کیا یہ غیر جمہوری رویہ ہے

