Type Here to Get Search Results !

Breaking news.9-1-2022

گجرات سے ہماے نمایندے ادریس احمد نے بتایا کہ۔
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اربوں روپے لاگت سے جاری،میگا پراجیکٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی، سروس موڑ فلائی اوور کی تعمیر کیلئے ٹینڈرز کا عمل اسی ماہ مکمل ہوگا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کے معائنہ کے موقع پر کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، ایکسین ہائی ویز مہر عظمت حیات و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل سروس موڑ فلائی اوور کی تعمیر پر 1.1ارب روپے خرچ ہوں گے، منصوبہ کا ڈیزائن فائنل کر لیا گیا ہے اور ٹینڈرز طلب کر لئے گئے ہیں جو اسی ماہ کھلیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی منصوبے کے دوسرے حصے کے تحت انڈسٹریل ایریا لنک روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔  اولڈ جی ٹی روڈ کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایک ارب چالیس کروڑ روپے لاگت سے شادیوال تا چک گلاں روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، منصوبہ کی تکمیل سے علاقہ میں مواصلات کا نظام بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پراجیکٹس پر کام کی کوالٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے، پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

 اور اب خبر شامل کرتے ہیں  مظفر گڑھ سے ہمارے نمائندے ملک کلیم اعوان کی رپورٹ کے مطابق:

توں شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا
تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں۔

مظفر گڑھ
غریبوں یتیموں اور بے سہارا لوگوں کے دلوں کی دھڑکن اور خلوص دل سے پیش آنے والی صفہ ے اول عورت محترمہ خضرہ بتول بخاری ایڈوکیٹ  ہائی کورٹ جن کی خدمات زندگی کے ہر موڑ پر قابل تحسین رہی ہیں۔ اور ایسی شخصیات خود اپنی مثال آپ ہیں۔ محترمہ خضرہ بتول بخاری کا یہ کہنا ہے کہ وکالت کا کام پیشہ سمجھ کر نہی کرتی بلکہ بلکہ عبادت سمجھ کر اپنے فرائض سر انجام دیتی ہوں۔ 
خضرہ بتول بخاری  نے کہا کہ میں نے 2022 کے الیکشن بار میں آصف راؤ حمید کی بھر پور سپورٹ کی۔ مگر جنید فاروق واجدانی امید وار براۓ صدر سال 2022_23 کے لیے منتخب ہوۓ ہیں۔ جن کو میں تحہ دل سے مبارک بعد پیش کرتی ہوں۔ اور ان کے لیے دل میں  نيک خواہشات کا اظہار بھی رکھتی ہوں۔

رپورٹ کر رہے تھے مظفر گڑھ سے ہمارے سی ون نیوز کے نمائندے ملک کلیم اعوان۔