خبرشامل کرتے ہیں شورکوٹ سے ہمارے سی ون کے نمائندہ محمدزاہدسروہی سے شورکوٹ میں انجمن تاجران کے انتخابات پولنگ کا سلسلہ جاری دو گروپوں مرکزی انجمن تاجران اور انجمن تاجران اتحاد کی طرف سے اپنے اپنے امیدوار سامنے لائے گئے ہیں انجمن تاجران اتحاد کی طرف سے رانا محمد حسین تاج صدارت اور حاجی محمد آصف زرگر جنرل سیکرٹری کے امیدوار ہیں جبکہ مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے محمد یوسف جھنگوی صدارت اور چوہدری عتیق الرحمان جنرل سیکرٹری کے امیدوار ہوں گے انجمن تاجران کہ کل رجسٹرڈ ووٹر کی تعداد 3181پولنگ کے لیے پروفیسر محمد اقبال حصاری ریٹائرڈ پرنسپل کامرس کالج شورکوٹ کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا انجمن تاجران شورکوٹ کے الیکشن کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں بارہ سال کے بعد منعقد ہونے والے انتخابات میں تاجر برادری کی دلچسپی قابل دید ہے دونوں گروپس اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے دعوے کر رہے ہیں مگر اصل فیصلہ شام میں پانچ بجے کے بعد گنتی کا عمل مکمل ہونے پر سامنے آئے گا کامیابی کا سہرا کس کے سر پر سجتا ہے
ڈنگہ (شبیر تو دیکھے گا) سی ون نیوز چینل کے بیوروچیف سید شبیر حسین شاہ کا ضلع بہاولپور تحصیل حاصل پور کے نواحی گاؤں چک نمبر 144 مراد کا وزٹ جس پر آل نبی اولاد علی پیر سید نظر حسین شاہ صاحب پیر سید عارف حسین شاہ پیر سید فدا حسین شاہ پیر سید اسد علی شاہ پیر سید طیب علی شاہ پیر سید دبیر حسین شاہ پیر سید ثاقب علی شاہ پیر سید الطاف حسین شاہ پیر سید عمران علی شاہ سمیت نے ویلکم کیا اور گاؤں کے علاقائی مسائل قبرستان کی چار دیواری جنازہ گاہ کی تعمیر اور فلٹر پلانٹ گاؤں کی اپنی مدد آپ کے تحت کہ حوالے سے آگاہ کیا آیے سنتے ہیں سید عمران علی شاہ کی زبانی
خبر شامل کرتے ہیں سرگودھا سینئر جنرلسٹ ایم احسان الحق کی رپورٹ کے مطابق/ شاہینوں کے شہر سرگودھا کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت تاجر رہنما اعجاز احمد بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ * ڈاکٹر رضوان احمد خان* ڈی۔پی۔او سرگودھا۔کسی بھی نعمت سے کم نہ ہے فرض شناس جرات مند بہادر پولیس افسر ہیں مزید اعجاز احمد بٹ نے کہا ہے کہ
مجھ خاکسار سمیت شہر سرگودھا کی عوام آپ کی تہہِ دل سے مشکور ہے کہ
آپ نے قانون کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے سرگودھا شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے کو ممنوع قرار دے کے سرگودھا کی عوام کو حادثات سے بچانے میں قلیدی کردار ادا کیا ہے۔ عوام الناس کے ساتھ حسنِ سلوک اور مخلوقِ خدا پہ رحم کی وہ مثال قائم کی ہے جس کا نعم البدل نہیں ہے۔
آپ کے اس اقدام سے شہر میں حادثات میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
آپ کی اس نیکی کو کبھی نہیں بھولے گا شہری اورتاجر برادری آپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیمرہ مین محمد حارث کے ساتھ سینئر جرنلسٹ ایم احسان الحق شاہینوں کا شہر سرگودھا

