دینہ۔ بیرون ممالک بھیجنے کا جھانسہ دیکر 21000 ڈالر ہتھیانے والے انسانی اسمگلر کو سزا ہو گئی
دینہ۔ سپیشل کورٹ سنٹرل راولپنڈی کے جج سجاد حسین نے دینہ کے رہائشی انسانی سمگلر کو سات سال قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی
دینہ۔وحید انور نےکینیڈا کے ورک پرمنٹ کا ویزہ لگوانے کے لیے مدعی مقدمہ سے 21000 USA ڈالر لیے تھے
دینہ۔ جلد ویزہ لگوانے کا کہا مگر بعد میں ٹال مٹول کرتا رہا ۔مدعی مقدمہ زین الحسن
دینہ۔ایجنٹ وحید انور کافی عرصہ ٹال مٹول کرتا رہا اور فون کال بھی نہیں اٹھاتا تھا۔مدعی مقدمہ
دینہ۔ FIAراولپنڈی نے ملزم کے خلاف کاروائی کی جس پر عدالت نے فیصلہ دیا
دینہ۔ ایجنٹ ملزم وحید انور کو سات سال سزا اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کیا جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید دو سال قید کا بھی حکم جاری کیا
دینہ۔ملزم وحید انور دینہ کے نواحی علاقہ باغاں میں سائیں تاج دربار کا سجادہ نشین ہے

