Type Here to Get Search Results !

Breaking news.12.2.2022


خبر شامل کرتے ہیں ہمارے نمائندے میاں مہران اکبر کی رپورٹ کے مطابق  جڑانوالہ  چوکی علی پور کے انچارج کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی بھاری مقدار میں چرس برآمد کر کے نائن سی کا مقدمہ درج کر دیا تفصیلات کے مطابق ایس پی سرکل جڑانوالہ کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری چوکی انچارج محمد زبیر سب انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چک نمبر 534 کے رہائشی عاطف ولد صادق سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے مقدمہ نمبر 125 بجرم نائن سی درج کردیا چوکی انچارج محمد زبیر کا کہنا ہے کے ہمیشہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ان منشیات فروشوں کی وجہ سے ہماری  نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے علی پور بنگلہ چوکی میں آنے والے سائلین کو انصاف فراہم کیا جائے گا


 خبر شامل کرتے ہیں گھوٹکی سے ہمارے نمائندے مظھر احمد صدیقی کی رپوٹ کے مطابق آئیں اور قانون کی بالادستی تحریک کے رہنماؤں کا ایک اجلاس گھوٹکی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈووکیٹ سھیل بیگ نوری، ایڈووکیٹ افضل روشن، تحریک باھو سندھ کے صدر ایڈووکیٹ عبدالشکور چاچڑ، ایڈووکیٹ لعل بخش عرف بابر مھر، محمد حسن چاچڑ، ربنواز چاچڑ، محمد ابتسام راجپوت، محمد حنیف گھوٹو، استاد گرداس، سید ریحان شاہ، ویزر احمد چاچڑ سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سھیل بیگ نوری، ایڈووکیٹ عبدالشکور چاچڑ، افضل روشن و دیگر نے کہا کہ ہم ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، کیوں کہ پاکستان کلمے کی بنیاد پر بنا تھا، ملک میں سب کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں اور قانون پر یقین رکھتے ہیں، گھوٹکی توھین رسالتؐ کے ملزم نوتن لعل کو سزا ملنا قوم کی فتح سمھجتے ہیں، عدالتی فیصلے سے حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو متحد کرنے کے لیے میدان میں نکلے ہیں انہوں نے کہا کہ توہین رسالتؐ کے ملزم پروفیسر نوتن لعل کو سزا ملنے پر مقدمے کے فریادی سمیت تمام دوستوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں حضور پاک ﷺ کی ناموس کی حفاظت کے لیے ہماری جان بھی قربان ہے۔