Type Here to Get Search Results !

Breaking news.2.2.2022

خبر شامل کرتے ہین جیکب آباد سے ہمارے نمائندہ ظہور احمد ماٸری کے اس رپورٹ کے مطابق  
جیکب آباد  تعلقہ ٹہل یوصے باہو کہوسو مے پاکستان پپلزپارٹے کے صدر حاجی خدا بخش مریٹہ کا بیٹے درمحمد کو عطائي ڈاکٹر محمد يعقوب نوناری  نے غلط انجیکشن نے لگاٸی
حاجي خدابخش  کابيٽا درمحمد مریٹہ شہید ہوگیا   
اس موقع پر پاکستان سنے تحریک کے صدر مولانا نیک محمد حسینی پاکستان پپلز پارٹی سینیر رہنما میر عابد علے خان جہکرانی نے ورثہ سے اظہار تعزیت کے  اور شدید الفاظ مے مزمت کے
بارکھان۔
رکنی بمقام سہراب آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن میں پروقار شمولیتی پروگرام ھواھے۔
کھیتران قبائل کے ممتاز  سیاسی و قبائلی رہنما نواب اکبر خان شھید کے چھوٹے بھانجے میر خالد محمود کھیتران نے اپنے سینکڑوں پارٹی ورکرز کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی صدر جمال خان مندوخیل، ڈویژنل صدر وڈیرہ خیرودین کھیتران، آئے ہوئے ڈی جی خان سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی موجودگی میں ایک بڑے جلسہ میں شمولیت اختیار کی ہے  
میر خالد محمود کھیتران نے کہا ھے کہ وہ میاں نواز شریف کی قیادت میں بارکھان میں سیاسی و سماجی و معاشی ترقی کے لئے مثبت سیاست کو فروغیت دینے میں ہرقسم کی قربانی دینے کو ہمہ وقت تیار رہیں گے۔
بارکھان کے محکوم و غریب طبقات سے کہا ھے کہ وہ بارکھان میں ظلم ستم و بربریت ناانصافیوں کے خاتمے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں کیونکہ ملک کو مہنگائی، بے روز سے میاں نواز شریف کی قیادت میں بحران سے نکال سکتے ہیں۔
کیمراہ ٹیم کے ہمراہ محمد سلیم  کھیتران  بارکھان

 ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بلدیاتی اختیارات سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست پر فیصلہ پورے پاکستان کی عوام کی کامیابی ہے، سرداروں کے دن گنے جاچکے ہیں اب عوام اپنے حق کیلیے کھڑی ہوسکتی ہے


حیدرآباد سے سی ون کے نمائندے مانی پٹھان کے مطابق


کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے ڈسٹرکٹ آفس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ملک کی عوام تک اپنا پیغام پہنچانا چاہتے ہیں،ایم کیو ایم پر غیر اعلانیہ پابندی ہے،  ان تمام رکاوٹوں کے باوجود 22 اگست 2016 دن کے بعد بھی ایم کیو ایم موجود ہے، یہ اس لیے کیونکہ ہمارا نظریہ مضبوط تھا، ہم نے اپنے لیے عدالتوں اور ایوانوں کا راستہ اپنایا ہے، سندھ کے شہری علاقوں کی عوام روڈ پر آجائے تو اسلام آباد کا منظر نامہ تبدیل ہوجائے،  پاکستان کا بڑا المیہ یہ ہے کہ یہاں نام نہاد جمہوریت رہی ہے، جاگیردارانہ نظام ہے جو بے روزگاری بھوک پر پلتا ہے، پاکستان میں لسانی بنیادوں پر صوبے بنے ہوئے ہیں، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جن کے آباؤ اجداد نے قربانیاں دیں انہیں حق نہیں دیا گیا، ہزاروں لاکھوں سزائیں ایم کیو ایم کے کارکنوں کو ملتی رہیں،  ہمیں اعلی عدالتوں پر بھروسہ رہا ہے، کل پاکستان کی عدالت نے اپنی لاج رکھی، اٹھارویں ترمیم کیلیے ایم کیو ایم کی ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کی عوام کو جمہوریت کے ثمرات پہنچانے کیلیے آرٹیکل 140 اے ہے اس اٹھارویں ترمیم میں ڈلوایا، خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ہم نے بیج ڈالا جو آج کامیاب ہوا، سپریم کورٹ کا فیصلہ صرف ایم کیو ایم نہیں پورے پاکستان کی کامیابی ہے، ہم نے لوئر کلاس کے سندھیوں کو ایک طاقت فراہم کی ہے، اس فیصلے کے بعد سندھ کا غریب شہری وڈیروں کے سامنے اپنے حق کیلیے کھڑا ہوسکتا ہے، اس جاگیردارانہ جمہوریت، موروثی سیاست کا تخت اُلٹ کر رکھنا ہے، پورے پاکستان کی عوام کیلیے یہ موقع ہے، قدم بڑھائیں ہم آپ کے پیچھے چلنے کو تیار ہیں، یہ قانونی جنگ پاکستان کی عوام کے لیے جیتی ہے وزیراعلی ہاؤس پر میری بہنوں پر شیلنگ لاٹھی چارج کی گئی، یہ اسی ظلم کے خلاف کامیابی ہے، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم کریڈٹ لینا نہیں چاہتے، سب سیاسی جماعتیں ساتھ آئیں، کراچی اور حیدرآباد کے میئر کو کچرا اُٹھانے کا اختیار نہیں تھا، یہ اختیار دادو کے وزیر اعلی کے پاس تھا، ان وڈیروں، جاگیرداروں، سرداروں کے دن گنے جاچکے ہیں، ہم قانونی اور ایوان کا راستہ نہیں چھوڑیں گے، اگر مجبور کیا گیا تو پھر سڑک کا راستہ نہیں چھوڑیں گے۔