خبرشامل کرتےہیں شورکوٹ سے ہمارے نمائندہ محمدزاہد سروہی سے
شورکوٹ۔بار ایسوسی ایشن شورکوٹ نے احتساب عدالت لاہور کے جسٹس کی طرف سے جنگ اور جیو نیوز گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن اور ان کے ساتھی کے خلاف پراپرٹی کیس ثابت نہ ہونے کی وجہ سے با عزت بری ہونے پر اظہار تشکر کیا جس خوشی میں شورکوٹ میں مقیم روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کے نمائندے رائے ایاز اکبر نے بار روم شورکوٹ میں مٹھائی تقسیم کروائی اور اظہار تشکر کیا اس موقع پر پی ایل ایف پنجاب کے نائب صدر ملک محمد آصف یعقوب ایڈووکیٹ ‘ صدر بار راشد علی چوہدری ایڈووکیٹ ‘ رانا تنویر حسن ‘ سابق صدر نعیم آفاق گڈو ایڈووکیٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور میر شکیل الرحمن کو باعزت بری ہونے پر مبارک باد دی او ر کہا کہ میر شکیل الرحمن کا دامن پہلے بھی صاف تھا اب بھی صاف ہے اس فیصلہ کے بعد عدلیہ کا وقار بلند ہوا ہے اور حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے وکلاء نے میر شکیل الرحمن کی صحت یابی اور ان کے خاندان کی ترقی کے لیے دعا کی اس موقع پر جنرل سیکرٹری سہیل رضا خان کملانہ ایڈووکیٹ ‘ میاں مظہر ایڈووکیٹ ‘ حافظ قیصر ایڈووکیٹ ‘ چوہدری محمد شریف ثاقب ایڈووکیٹ سابق صدر بار ‘ مہر ریاض ہرل ایڈووکیٹ ‘ محمد یونس نومی ‘ عابد حسین بھٹی ‘ رانا شبیر ‘ رانا شاہد محمود محمدزاہد سروہی حبیب الرحمان بھی موجو دتھے انہوں نے آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا کے حق میں نعرے بھی لگائے
ڈگری( ) الازہر پبلک اسکول میں یوم یکجہتی کشمیر کے عنوان سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں طلبہ و طالبات نے پرجوش تقاریر کے ذریعے کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ طالبات زارا اظہر، آمنہ فرحان، ام رومان، طیبہ مجاہد اور نور اسلم نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اپنی قراردادوں کے مطابق اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرائے ۔ انہوں نے کشمیری مسلمانوں پر ہندوستانی فوج کے مظالم اور دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی ۔ جنت عمران، مناہل اور عافیہ نے انتہائی دلکش ترنم سے ایک کشمیری نغمہ پیش کیا۔ طالب علم ریان محمود نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا. طلباء نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور پاکستانی دریاﺅں میں بہنے والا پانی وادی کشمیرسے ہی آتا ہے۔ برہان وانی جیسے فرزندان وطن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہند خود اس قضیے کو سلامتی کونسل میں لے گیا تھا اور اس نے استصواب رائے کرانے کا وعدہ کیا تھا۔ خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے نمائندہ یاسر محمود کی رپورٹ کے مطابق، ساہیوال سے عالمی شہرت یافتہ ،گولڈ میڈلسٹ حافظ حکیم عمر فاروق نے بابا فرید ؒ کے دربار شریف پاکپتن شریف پر حاضری دی ۔ اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ حکیم عمر فاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بابا فرید ؒ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم دُنیا میں کامیاب اور سرخرو ہو سکتے ہیں ۔ بزرگان دین کی بدولت ہی پوری دُنیا میں اسلام کا بول بالا ہوا ۔حضرت بابا فرید سرکار ؒ کے روضہ مبارک پر حاضری اﷲ پاک ہمیں بار بار نصیب فرمائے ۔ حافظ حکیم عمر فاروق کی پاکپتن دربار شریف پر آمد کے موقع پر دربار شریف کی انتظامیہ نے ان کا بھر پور استقبال کیا ۔بعد از دربارعالیہ کے گدی نشینوں و انتظامیہ نے سرکاری طور پر بھی حکیم عمر فاروق کو دربار کو وزٹ کروایا۔اور موجودہ صورتحال حال سے آگاہ کیا ۔دربار شریف کے دورہ کے دوران انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے اور لنگر کے انتظامات کو مزید وسیع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اب خبر شامل کرتے ہیں جھنگ سے وہاں پر ہمارے سی ون نیوز کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف شیخ عرفان حیدر کی رپورٹ کے مطابق
جھنگ میں ڈاکٹر کے سالانہ الیکشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں،امیدواروں کی جانب سے بھرپور کمپین جاری ہے ڈیموکریٹک الائنس نے اپنے پینل کا اعلان کر دیا
پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کے سالانہ الیکشن میں حصہ لینے والے جھنگ کے ڈیموکریٹک الائنس نے اپنے پینل کا اعلان دے دیا جس میں امیدوار صدر ڈاکٹر آصف رضا کھوکھر، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر لقمان علی، سینر نائب صدر (فی میل) ڈاکٹر حنا عباس سیال،نائب صدر ڈاکٹر سونیا ظفر اور جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر ملیحہ خان شامل ہیں۔امیدوار صدر ڈاکٹر آصف رضا کھوکھر نے بتایا کہ ڈیموکریٹک الائنس کا پورا پینل شہر کے بہترین ڈاکٹرز پر مشتمل ہے جو حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور یہ پینل ڈاکٹرز کو ایک مقام دلائے گا سینر نائب صدر ڈاکٹر حنا عباس سیال کا کہنا تھا کہ طویل عرصہ سے ڈاکٹرز کو بہت سے مسائل کا سامنا رہا تاہم ڈیموکریٹک الائنس میں تمام ڈاکٹر کو متحد کیا گیا ہے جو ڈاکٹر کی فلاح کے لئے کام کرے گا نائب صدر ڈاکٹر سونیا ظفر کا کہنا تھا کہ ہمیں موقع دیا گیا تو ہماراجو مقصد ہے اس کو بھر پوراندازمیں پورا کریں گے ڈیموکریٹک الائنس کے امیدواروں کا کہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کہ تمام سینر ڈاکٹرزو ینگ ڈاکٹر ڈیموکریٹک الائنس کی کامیابی کے لیے متحد ہیں
*منڈی بہاؤالدین/ کھلی کچہری چوکی رسول علاقہ تھانہ صدر*
*مورخہ ۔ 04.02.2022*
*انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب سردار علی خان کے ویژن کے مطابق چوکی رسول علاقہ تھانہ صدر میں کھلی کچہری، فرنٹ ڈیسک چوکی رسول افتتاح *
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا کی چوکی رسول کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنے*
*کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے احکامات جاری کیے گئے*
*شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے:ڈی پی او انور سعید کنگرا*
منڈی بہاؤالدین()ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے چوکی رسول میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں گردو نواح کے علاقہ کی عوام الناس سے درخواستیں موصول کر کے ان کے حل کے لئے فوری طور پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اور کچھ درخواستوں کو موقع پر حل کر دیا گیا، کھلی کچہری میں سرکل صدر کے ڈی ایس پی، ایس ایچ او، درخواست گزار، معززین شہر، میڈیا نمائندگان ،نمبرداران اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈی پی اوانور سعید کنگرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کرنا، عوام الناس کے مسائل کو سننا ان کا مناسب حل، بروقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے تاکہ عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جا سکے ،عوام الناس کے لئے پولیس افسران کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں،عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے پولیس اپنے تمام تر وسائل اور اختیارات بروئے کار لارہی ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہ کی جائیگی، مزید برآں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بعدازں ڈی پی او انور سعید کنگرا نے چوکی رسول میں قائم کئے گئے فرنٹ ڈیسک کا افتتاح کیا انکا کہنا تھا کہ تھانوں کے بعد پولیس چوکیوں کو آن لائن سسٹم سے منسلک کیا جا رہا یے، اور یہاں جدید کمپیوٹرائزڈ سہولیات عوام کو مسیر ہوں گی،