Breaking news.5.2.2022
اب خبر شامل کرتے ہیں جھنگ سے وہاں پر ہمارے سی ون نیوز کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف شیخ عرفان حیدر کی رپورٹ کے مطابق فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد دکھی انسانیت کے مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ ہے جس سے عام آدمی کو علاج معالجہ کی فراہمی ممکن ہوتی ہے شدید سردی کے باوجود ڈاکٹروں اور عملے نے جان فشانی سے کام کیا جنکی میں مشکور ہوں ڈاکٹر صائمہ احمد تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر صائمہ احمد کی زیر نگرانی ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ ڈاکٹر صائمہ ہسپتال میں منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹر مریم یونس ڈاکٹر سحرش خان ڈاکٹر حافظہ عفقہ ڈاکٹر محمد اقبال نے ڈاکٹر صائمہ احمد کی زیر نگرانی 500 مریضوں کا فری چیک اپ کیا فری میڈیکل کا مقصد معذور افراد جو کہ کسی حادثہ یا پیدائشی طور پر معذوری کا شکار ہوچکے یا وہ خواتین اور بچے جنکی ٹانگیں بازو یا جسم کے وہ اعضاء جو انکو متاثر کررہے ہو ان کا بروقت علاج کرنا ہے تاکہ وہ بھی عام افراد کی طرح اپنی زندگی گزار سکے اس موقع پر ضلع جھنگ کی قابل ڈاکٹر صائمہ احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ میڈیکل کیمپوں کا انعقاد ہے جس سے عام آدمی کو علاج معالجہ کی فراہمی ممکن ہوتی ہے اس لئے میرے ہسپتال میں عوام کی بھلائی اور انکے دکھ و اذیتوں کا ادراک کرتے ہوئے فری کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس سے سینکڑوں مریضوں کو چیک کیا جاتا ہے اور انکے علاج معالجہ کے لیے انکو ادویات دی جاتی ہیں اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ضلع جھنگ اور بیرون شہروں سے بھی کثیر تعداد میں مریض میرے ہسپتال میں آتے ہیں عزت زلت میرے اللہ کے ہاتھ میں ہے میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ میرے ہسپتال میں کسی مریض کو میری طرف سے یا میرے عملہ کی طرف سے کوئی تکلیف نہ پہنچے کیوں کہ مریض کو علاج کے ساتھ ساتھ اخلاق کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو انکو ہمیشہ دیا جاتا ہے مستقبل میں ایسے فری میڈیکل کیمپ لگاتے رہیں گے تاکہ غریب عوام مستفید ہو سکے

